افریقی ملک نیجر میں حکام کا کہنا ہے کہ صحرا میں بچوں سمیت کم سے کم 44 پناہ گزین پیاس لگنے اور پانی نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پناہ گزینوں کو لئے جانے والا ایک ٹرک شمالی نیجر میں صحرائے کبریٰ میں خراب ہوا۔
’دیر کو‘ بلدیہ کے چیئرمین بشیر مانزو نے کہا کہ پیاس کے نتیجے میں دم توڑنے والے تین شیر خوار، دو بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔
پیاس کے باعث فوت ہونے والے افراد میں زیادہ تر کا تعلق گانا، نائیجیریا اور دوسرے ملکوں سے ہے۔ ٹرک پر سوار افراد میں چھ آدمی زندہ بچے ہیں۔