جمعه 15/نوامبر/2024

جزیرہ نما النقب میں مکانات مسماری کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج

ہفتہ 3-جون-2017

قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں اللقیہ کے مقام پر ایک اور فلسطینی شہری کا مکان مسمارکردیا۔ مکان مسماری کے خلاف فلسطینی شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز جزیرہ نما النقب میں اللقیہ کے مقام پر اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کیا جس کے خلاف فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے بار بار مسمار کی گئی فلسطینی بستی العراقیب کے قریب عوجان، عرب اور ابو قدیر کے مقامات پر اشتعال انگیز چھاپے مارے اور شہریوں کو ہرساں کرنے کے لیے انہیں زدو کوب کیا۔

صہیونی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف فلسطینی شہری سخت سراپا احتجاج اور خوف زدہ تھے۔ شہریوں کو خدشہ تھا کہ قابض فورسز فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی غرض سے ان کے علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے اللقیہ کے مقام پر مکان کی مسماری کے خلاف  مقامی فلسطینی آبادی نے شدید احتجاج کیا۔

جزیرہ نما النقب میں فلسطینیوں کی سپریم فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین سعید الخرومی نے کہا کہ صہیونی حکام نے فلسطینی شہریوں کے مکانات مسماری کا سلسلہ گذشتہ کئی ماہ سے شروع کررکھا ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران اس میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی پالیسی صہیونی ریاست کی طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہے اور ایک منظم  منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں۔

الخرومی کاکہنا تھا کہ جزیرہ نما النقب کے شہریوں کے مکانات کی مسماری میں اضافے کے بعد فلسطینی آبادی کی طرف سے احتجاج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی