قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال قصے میں واقع قلندیا چیک پوسٹ کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار لڑکی کوحراست میں لیا ہے۔ اس پر اسرائیلی فوج پرحملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کے مطابق ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق مشتبہ لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اس کی گرفتاری انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک فلسطینی لڑکی سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔
نیوز ویب پورٹل کے مطابق گرفتار کی گئی لڑکی کو تحقیقات کے لیے خفیہ ادارے‘شاباک‘ کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔