چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیران سے یکجہتی، برسلز میں نمائش اور مہم

ہفتہ 3-جون-2017

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کی حمایت میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین ’داستان اسیری‘ کے عنوان سے منعقدہ اس نمائش اور یکجہتی مہم کےدروان اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو درپیش مشکلات کو تصاویر اور خاکوں کی مدد سے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برسلز میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ نمائش میں بیلجین میں فلسطینی سفیر عبدالرحمان الفرار، قونصل جنرل ھادی شبلی، انسانی حقوق کے مندوبین اور مقامی اور غیرملکی سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انسانی حقوق کونسل میں شامل ’یکہتی گروپ‘ کے احمد ابو النصر نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حراست کے انسانی اور قانونی پہلوؤں پر وشنی ڈالی۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر کو 2016ء میں اسیران کے مسائل اور ان کے حقوق کے لیے کی جانے والی کوششوں پر مشتمل ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

خیال رہے کہ برسلز میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی خاطر منائی گئی یہ پانچویں مہم ہے۔ اس سے قبل چار بار انسانی حقوق گروپ ’یکجہتی‘ برسلز میں فلسطینی سفارت خانے کے دفتر میں ایسی ہی مہمات اور نمائشوں کا اہتمام کرچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی