جمعه 15/نوامبر/2024

مذاکرات کو موقع دینے کے لیےبھوک ہڑتال ختم کی: مروان البرغوثی

جمعہ 2-جون-2017

تحریک فتح کے اسیر رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن مروان البرغوثی نے کہا ہے کہ  اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال مذاکرات کو موقع دینے کے لیے معطل کی ہے۔ اگر ان کی شرائط پوری نہیں کی جاتیں تو وہ بھوک ہڑتال دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مروان البرغوثی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے وعدوں کے منتظر ہیں۔ اگران کی شرائط مان لی جاتی ہیں اور ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جاتے ہیں تو وہ دوبارہ بھوک ہڑتال نہیں کریں گے۔ اگر ان کے ساتھ کیے گئے وعدے ایفاء نہیں کیے جاتے تو وہ دوبارہ بھوک ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل کو 1500 فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ یہ بھوک ہڑتال 27 مئی کو  اکتالیس روز کے بعد اس وقت معطل کردی گئی تھی جب صہیونی جیل انتظامیہ نے فلسطینی اسیران کے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے تھے۔

فلسطینی اسیر رہ نما مروان البرغوثی کا کہنا ہے کہ سترہ اپریل کو شروع کی گئی بھوک ہڑتال اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کرائی جانے کے بعد واپس لی گئی ہے۔ اگران کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو اسیران دوبارہ بھوک ہڑتال پرمجبور ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی