ماہرین فلکیات اور سائنسدانوں نے خلا میں ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جو زندگی کے لیے زمین جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔ سائنسی اصطلاح میں اس سیارے کا نام ’سپر ارتھ‘ رکھا گیا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے 21 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سپر ارتھ‘ حجم میں زمین سے تین گنا بڑا ہے۔ اس سیارے کی ٹھنڈک سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں مائع حالت میں پانی کی وافر مقدار موجود ہے۔
یہ سیارہ کہکشاؤں کے گروپ G میں اپنے مدار میں گردش کرتا ہے۔ ماہرین اس کی اوزن کے غلاف کے بارے میں مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
یہ سیارہ لکناری جزائر کے فلکیاتی فزکس انسٹیٹیوٹ سے وابستہ ماہرین نے 3.6 میٹر لمبی ٹیلی اسکوپ سے ’روک ڈی لوس موچاکوس‘ رصدگاہ سے کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ مذکورہ سیارہ چودہ روز میں اپنے مدار میں 14 روز میں گردش مکمل کرتا ہے۔ حجم میں یہ سیارہ زمین سے 2.8 گنا بڑا ہے۔
یہ سیارہ ہمارے نظام شمسی کے قریب واقع ہے جس کا زمین سے فاصلہ 21 نوری سال کے برابر ہے۔
ماہر فلکیات رفائیل ریپولو کا کہنا ہے وہ زمین کی خصوصیات کے حامل نئے سیارے کے راستے اور مدار پر تحقیق کر رہے ہیں۔