چهارشنبه 30/آوریل/2025

ماہ صیام میں سیگریٹ نوشی کی لنعت سے کیسے نجات پائیں؟

جمعرات 1-جون-2017

بہت سے لوگ یہ سوال پوچھتے ہیں کہ ماہ صیام کے دوران روزہ دار سیگریٹ نوشی کی لعنت سے کیسے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں؟۔  کیا  نظام تنفس میں سوزش والے مریضوں کوئی معین ذخیرہ محفوظ ہوتا ہے۔

قطر کے ایک ڈاکٹر اور ماہر امور صحت ڈاکٹر حسان الصواف کا کہنا ہے کہ ماہ صیام سیگریٹ اور تمبا کو نوشی سے نجات حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے تمام سگریٹ نوشوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماہ صیام کو غنیمت جانیں اور ماہ صیام کے دوران اس لعنت سے چھٹکارے کا پورےعزم اور ارادے کے ساتھ پلان بنائیں۔

ان کاکہنا ہے کہ سیگریٹ نوشی کے عادی افراد کے لیے اس لعنت سے چھٹکارا پانا اتنا آسان نہیں مگر روزہ اس مشن کو بہت حد تک آسان بنا دیتا ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ صبح اور دن کے اوقات میں سیگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ روزے کی حالت میں سیگریٹ نوشی نہیں کی جاسکتی، اس طرح اس لعنت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر حسان الصواف کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی بہ تدریج چھوڑنے سے یک دم چھوڑنا زیادہ مناسب ہے۔ جو شخص سگریٹ نوشی سے نجات پانا چاہے وہ اس کے صحت پر منفی اثرات کو ذہن میں رکھے۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ الیکٹرانک سیگریٹ تمباکو نوشی ترک کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک سیگریٹ استعمال کرنے والے افراد بھی اپنا طبی معائنہ کراتے رہا کریں۔

مختصر لنک:

کاپی