فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکومت کی جانب سے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے غزہ میں یاسرعرفات ہوائے اڈے کی جگہ پرقطری کمیٹی کا مستقل دفتر قائم کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری کمیٹی کے دفتر کے لیے جو جگہ مختص کی گئی ہے وہ یاسرعرفات ہوائی اڈے سے متصل ہے جو کہ سرکاری اراضی ہے۔ اس پلاٹ پر ایک مسجد اور قطر کی غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا دفتر بھی بنایا جا رہا ہے۔
وزارت اطلاعات نے قطری کمیٹی کے دفتر کے لیے یاسرعرفات ہیلی پیڈ کی جگہ مختص کئے جانے کی جعلی اور من گھڑت خبروں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ نے بغیر تحقیق کے قطری کمیٹی کےدفتر کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں حماس کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی نے غزہ کی پٹی میں قطر کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے سرگرم کمیٹی کے باضابطہ دفتر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔