پنج شنبه 01/می/2025

’مسئلہ فلسطین‘ لبنان میں دوبارہ نصاب تعلیم میں شامل

بدھ 31-مئی-2017

لبنان کی حکومت نے نصاب تعلیم میں تبدیلی کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کونئی نسل کے ذہنوں میں راسخ کرنے کے لیے ایک بار پھر مسئلہ فلسطین سے متعلق مواد نصاب تعلیم میں شامل کیا ہے۔
لبنان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو نصاب تعلیم میں شامل کیے جانے پر حماس نے بیروت حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ نے لبنانی وزیر تعلیم مروان حمادہ کو شکریہ کا ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس لبنان میں نصاب تعلیم میں مسئلہ فلسطین کو شامل کرنے پر حکومت کا اور وزارت تعلیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ لبنانی وزارت تعلیم کی جانب سے نصاب تعلیم میں مسئلہ فلسطین سے متعلق مواد کی شمولیت سے بیروت کی فلسطینی قوم کی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔
گذشتہ روز لبنانی وزیر تعلیم مروان حمادہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسئلہ فلسطین ان کی حکومت میں محوری مسئلے کا درجہ رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سال 2017ء اور 2018ء کے دوران اسکولوں اور جامعات میں پڑھائے جانے والے نصاب میں قضیہ فلسطین سے متعلق مواد شامل کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی