شنبه 16/نوامبر/2024

سحری میں دودھ کا ایک گلاس دن بھر کے لیے کافی

منگل 30-مئی-2017

ترکی کے ایک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ سحری میں دودھ کا ایک گلاس پی لینا دن بھر کی بھوک کے لیے کافی ہے۔ دودھ کا ایک گلاس کم سے کم پانچ گھنٹے تک بھوک کا بالکل بھی احساس نہیں ہونے دے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کی کوتاھیہ ریاست میں قائم ’دوملو بینار‘ یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر احمد ہاکان کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری میں ایک ایک گلاس دودھ روزہ داروں کی بھوک مٹانے کے لیے کافی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دودھ میں تھوڑی سے پانی کی مقدار اور اس میں نمک ملا کر افطاری اور سحری دونوں میں استعمال کرلینا چاہیے۔

ڈاکٹر ہاکان کا کہنا ہے کہ دودھ ہرعمر کے افراد کی غذا ہے۔ یہ صرف بچوں کی غذا تک محدود نہیں۔ اس کے بے شمار طبی فواید ہیں اور عمر کے مختلف حصوں میں اس کی بنیادی اہمیت ہے۔

ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ یومیہ ایک لیٹر دودھ جسم میں پروٹین کی قلت کو دور کرتا ہے۔ اس کے ساتھ جسم میں سائل مواد کے اخراج میں بھی معاون ہے۔

دودھ میں کیلیشم کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوتی میں معاون ہے۔ ماہ صیام میں جسم کو دودھ کی خوراک کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی