شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی کیمپ سے 30 ہتھیار چوری،تحقیقات کے لے کمیٹی قائم

منگل 30-مئی-2017

اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنوبی فلسطین کے شہر بئر سبع میں ایک فوجی کیمپ سے 30 ہتھیار چوری ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کےترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بئر سبع شہر میں قائم ’سدیہ تیمان‘ کیمپ کےگودام سے 30 ہتھیار غائب پائے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے ممکنہ چوری کی واردات کا سراغ لگانے کے لیے کیمپ تک خفیہ راستوں کی چھان بین شروع کی ہے۔

ترجمان کے مطابق جنوبی ریجن کے فوجی کمانڈر جنرل ایال زمیر نے کیمپ سے اسلحہ کے چوری ہونے کی تحقیقات کے لیے کرنل ایٹن برین کی قیادت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ادھر اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملٹری پولیس نے فوجی کیمپ میں کام کرنے والےسولینز سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ ملٹری پولیس بھی اپنے طور پر اسلحہ چوری ہونے کی تحقیقات کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اسی کیمپ سے ایک سال قبل 77 گولے، 13’لاو‘ راکٹ، اور ’مٹاڈور‘ راکٹ اس کیمپ سے چوری ہوئے تھے۔ بعد ازاں تحقیقات سےپتا چلا تھا کہ ایک سپاہی اور ایک بریگیڈ کمانڈر اس اسلحہ کو چوری کرنے میں ملوث تھے۔

ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ فوجی کیمپوں سے اسلحہ چوری ہونے کی وارداتوں میں اضافے کے پیش نظر فائرنگ کے احکامات تبدیل کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی