چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 131 یہودی قبلہ اول میں داخل

منگل 30-مئی-2017

فلسطین میں ماہ صیام کے باوجود یہودی اشرار کی جانب سے قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 131 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

خبر رساں ایجنسی ’قدس پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق سوموار کو دن کے پہلے حصے میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 91 یہودی آباد کاربا المغاربہ[مراکشی دروازے] سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

قدس پریس کے مطابق شام کے وقت پھر 40 یہودی آباد کار قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ ان میں یہودی طلباء اور ان کے مذہبی رہ نما بھی شامل تھے۔

یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے جا رہے ہیں جب دوسری طرف فلسطینی نمازی اور روزہ دار بھی عبادت کے لیے قبلہ اول آ رہے ہیں۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے فلسطینی روزہ داروں کو روکنے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں جب کہ یہودی شرپسندوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی