جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس:یہودیوں کے لیے مزید 452 مکانات کی تعمیر کی منظوری

اتوار 28-مئی-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید 452 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں یہودی توسیع پسندی میں سرگرم ’ڈونہ‘ نامی ایک تعمیراتی فرم نے بیت المقدس میں تلہ الفرنسیہ کےمقام پر چوک میں سرنگ کی کھدائی اور ’گیلو‘ کالونی میں 113 مکانات کی تعمیر کی مارکیٹنگ شروع کی ہے۔ منصوبے کے تحت ’گیلو‘ کالونی میں دس دس منزلہ پانچ پلازے تعمیر کیے جائیں گے۔

عبرانی ہفت روزہ کوھل ھعیر کے مطابق ’گیلو‘ کالونی میں نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری کی خبر دو ماہ قبل شائع کی گئی تھی۔ گیلو کی پہاڑی چوٹی پر 22 رہائشی فلیٹس پرمشتمل چار پلازے تعمیر کیے جائیں گے جب کہ مجموعی طو پر اس کالونی میں ‘اھارون‘ کمپنی کی زیرنگرانی 88 رہائیشی فلیٹس کی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’اھارون‘ کمپنی ’ھبارک‘ نامی تعمیراتی منصوبے کی بھی نگرانی کررہی ہے۔ یہ منصوبہ ‘بسغات زئیو‘ کالونی میں ہے۔ یہ کمپنی اب تک 41 مکانات اس کالونی میں تعمیر کرکے فروخت کرچکی ہے۔ اس وقت 65 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ روبہ ہے جب کہ یہی کمپنی تیسرا تعمیراتی منصوبہ 2018ء میں شروع کرے گی۔

اسرائیلی تعمیراتی کمپنی ’یورو اسرائیل‘ بسغات زئیو میں ‘یورو بسغات‘ کے نام سے ایک بلاک تعمیر کررہیی ہے جس میں 122 رہائشی مکانات شامل ہوں گے۔ مذکورہ ک پنی ھارحوماہ کالونی میں 122 اور جبل ابو غنیم میں قائم النبی یعقوب کالونی میں 78 مکانات کی تعمیر کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی