چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں شہید جامع مسجد الفاروق قطر کے تعاون سے دوبارہ تعمیر

اتوار 28-مئی-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع جامع مسجد عمر الفاروق کی تعمیر نو قطر کے تعاون سے دوبارہ مکمل کرلی گئی ہے۔ مسجد عمر الفاروق کو سنہ 2014ء میں اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد عمر الفاروق کی افتتاح تقریب گذشتہ روز ہوئی جس میں قطر کی فلاحی تنظٰیم ’قطر الخیریہ‘ کے مندوبین سمیت مقامی فلسطینی شخصیات بھی موجود تھیں۔

جمعیہ قطر الخیریہ کے مندوب محمد ابو خلوب نے مسجد الفاروق کی تعمیر نو مکمل ہونے پر کوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قطری حکومت فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام کے مسائل کے حل میں ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔

ابو خلوب کا کہنا تھا کہ مسجد الفاروق کی کم سے کم وقت میں تکمیل قطری حکومت کی فلسطینیوں کی بہبود اور ان کی معاونت کا واضح ثبوت ہے۔

اس موقع پر مساجد کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین احمد الجمل نے کہا کہ قطر الخیریہ نے 2014ء میں شہید کی گئی مسجد کی کم سے کم وقت میں تکمیل کرکے فلسطینی قوم سے ہمدردی اور تعاون کے جذبے کا ثبوت دیا ہے۔

النصیرات بلدیہ کی طرف سے بھی جامع مسجد الفاروق کی جلد از جلد تکمیل پر قطر الخیریہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی