چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اور تراویح میں ہزاروں فلسطینی شریک

اتوار 28-مئی-2017

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے بیت المقدس میں شہریوں کی قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] تک رسائی روکنے کے لیے جگہ جگہ پابندیاں  اور رکاوٹیں کھڑی کی ہیں تاہم ان رکاوٹوں کےباوجود ہزاروں فلسطینی روزہ دار مسجد اقصیٰ میں عشاء اور ترویح کی نماز میں شرکت کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پہلی اور دوسری نماز تراویح میں مسجد کا اندرونی حال اور بیرونی احاطے نمازیوں سے کھچا کھچ بھر گئے تھے۔ نماز کے لیے مسجد اقصیٰ کا مرکزی حال، المصلیٰ القبلی اور اس کے سامنے کے ہال مردوں کے لیے اور قبۃ الصخرۃ اور اس کا صحن خواتین نمازیوں کے لیے مختص کیے تھے تھے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مرود خواتین نمازیوں نے عشاء اور تراویح کی با جماعت نماز ادا کی۔

نام نہاد سیکیورٹی فراہم کرنے کی آڑ میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری مسجد قصیٰ کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی