جمعه 15/نوامبر/2024

نباتات پانی کی آواز سن سکتی ہیں!

جمعہ 26-مئی-2017

ایک نئے سائنسی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ پانی کی ضرورت مند [پیاسی] نباتات مٹی کےاندر سے ابلنے والے پانی کی آواز سننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی طرح حشرات الارض کا احساس اور ہوا کی لرزش کو بھی سنتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین نباتات کا کہنا ہے کہ خشک علاقوں میں پائی جانے والی نباتات کے قریب اگرپانی موجود ہوتو وہ اس کی آواز سنتی ہیں۔

ماہرین حیاتیات نے آسٹریلیا کے مغرب میں واقع یونیورسٹی میں مونیکا گاگالیانو کی قیادت میں یہ نئی تحقیق کی ہے۔ انہوں نے ایک برتن میں انگریزی کے Y کی شکل کا مٹر کا ایک پودا رکھا۔ اس کی ایک شاخ کو خشک مٹی میں اور دوسری کو پانی میں ڈالا۔

ماہرین نے دیکھا کہ جو شاخ پانی والے برتن میں رکھی گئی تھی وہ مسلسل نشو نما پا رہی ہے چاہے اس شاخ اور پانی کےدرمیان پلاسٹک کی کوئی رکاوٹ بھی حائل کیوں نہیں۔

ماہر حیاتیات گاگلیانو کاکہنا ہے کہ پودوں کی جڑیں بھی پانی کی موجودگی کو جانتی ہیں۔ وہ پانی کے زمین میں اترنے کی آواز کو محسوس کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ نباتات پانی کے تلاش کے لیے صوتی لہروں کا استعمال کرتی ہیں چاہے پانی دور ہی کیوں نہ ہو۔

مختصر لنک:

کاپی