چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں قابل مذمت ہیں: یو این

جمعہ 26-مئی-2017

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے مطالبات سننے کے بجائے انہیں مزید ہراساں کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق زید بن رعد الحسین نے جنیوا میں ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے بھوک ہڑتال کرنےوالے اسیران کے خلاف اسرائیل کی اختیار کردہ پالیسیاں قابل مذمت ہیں۔ اسرائیل کو بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے ان سے فوری اور غیر مشروط مذاکرات کرنے چاہئیں۔

رعد الحسین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اسیران کے بارے میں ملنے والی اطلاعات اور رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں۔ اسرائیلی انتظامیہ بھوک ہڑتالی قیدیوں کےساتھ انتقامی حربے استعمال کرکے مزید متنازع ہوگئی ہے۔

یو این اہلکار نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیران کے وکلاء کو ان سے ملنے کی اجازت فراہم کرے تاکہ اسیران کی حقیقی صورت حال سامنے لائی جاسکے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے 1500 فلسطینی اجتماعی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی