فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل وادی الحصین کے مقام پر ایک یہودی آباد کار نے ایک فلسطینی بچہ گاڑی تلے کچل کر زخمی کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسند نے پانچ سالہ احمد الجعبری کو اس کے گھر کے قریب گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کیا اور خود فرار ہوگیا۔
زخمی بچے کو الخلیل شہر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔