قابض صہیونی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعا فلسطین کے مطابق فلسطینی ایمرجنسی ایمبو لینس سروسز کے ڈائریکٹر منذر نزال نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کےبعد اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسی قلقیلیہ ہی میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ میں دو فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔