قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ کے قریب تلاشی کی کارروائی کے دوران تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر بیت لحم ہی میں العبیدیہ قصبے سے تلاشی کے دوران سابق فلسطینی اسیر کے گھر سے اس کی گاڑی ضبط کرلی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج نے عایدہ پناہ گزین کیمپ سے تین فلسطینی بچوں کو اس حراست میں لیا جس کے بعد انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
صہیونی فوج نے عایدہ پناہ گزین کیمپ میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور کیمپ کے حساس مقامات پرلگے خفیہ کیمرے بھی اتار لیے۔
ادھر ایک دوسرے سیاق میں اسرائیلی فوج نے سابق فلسطینی اسیر ھشام ردایدہ کے گھرمیں تلاشی کے دوران ان کی گاڑی ضبط کرلی۔