ہم سے اکثر لوگ نہار منہ چائے یا کافی کا استعمال کرتے ہیں مگر ماہرین کا کہناہے کہ چائے یا کافی پینے سے قبل سادہ پانی ضرور پینا چاہیے ورنہ کافی اور چائے معدے کو نقصان پہنانے کا موجب بن سکتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ اگر کافی اور چائے جس میں آپ دودھ کا اضافہ کرکے یہ گمان کرتے ہیں کہ آپ جسم کو تقویت پہنچا رہے ہیں، ایسا ہرگز نہیں۔ لہٰذا اپنی روٹین تبدیل کریں۔
خالی معدے میں چائے اور کافی پینے سے معدے میں تبخیریت پیدا ہوتی ہے۔ چائے اور کافی پینے سے قبل ایک گلاس پانی پینا نہ صرف معدے کو تبخیریت سے بچاتا ہے بلکہ معدے میں السر اور سرطان کے خطرات بھی کم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رات بھر معدہ خالی رہتا ہے جس میں تبخیر پیدا ہوتی ہے۔ چائے میں تبخیر کی مقدار چھ درجے اور کافی میں پانچ درجے ہوتی ہے۔