پنج شنبه 01/می/2025

مقبوضہ فلسطین میں چاقو حملے میں اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

بدھ 24-مئی-2017

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز ایک فلسطینی شہری نےئ نتانیا شہر میں ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک مشتبہ فلسطینی حملہ آور نے نتانیا میں ایک پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ حملہ آور پر فائرنگ کرکے اسےزخمی کیا گیا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ نتانیا میں ایک فلسطینی شہری نے ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا گیا تھا۔ زخمی پولیس اہلکارکو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کو گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے جسے اسرائیل کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی حملہ آور کی شناخت44 سالہ مہند ابو سقافہ کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق طولکرم شہر سے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی