چهارشنبه 30/آوریل/2025

خبردار !کافی کابہ کثرت استعمال جان لیوا بھی ہوسکتا ہے!

منگل 23-مئی-2017

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کافی اور گیس مشروبات [کول ڈرنکس] کا بہ کثرت استعمال جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے یہ انتباہ ایک 16 سالہ امریکی لڑکی کی کافی پینے سے موت واقع ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

امریکا کی جنوبی ریاست کیرولینا سے تعلق رکھنے والا ایک اسکول کا طالب علم اپنی اسٹڈی پر زیادہ انہماک اور توجہ کے لیے ہر دو گھنٹے کے بعد کافی کا ایک پیالا پیتا تھا۔

کافی کا بہ کثرت استعمال اس کی دل کی شریانوں کی کمزوری کا موجب بنا جس کے نتیجے میں وہ حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ ڈیوز آلن کریپ کی موت کافی کی غیر معمولی مقدار پینے سے واقع ہوئی۔

امریکی ڈاکٹر کورنر گیزی واٹز کا کہنا ہے کہ آلن کریپ کی براہ راست موت کا سبب اس کا کافی پینا ہی بنا ہے۔ وہ مختصر وقفے کے بعد بہت زیادہ کافی پیتا رہا۔

اخبار ’امریکا ٹو ڈے‘ کے مطابق ڈاکٹر واٹز کا کہنا ہے کہ کم عمری میں کافی کا استعمال زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔ کافی پینے سے دل کی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ بعض لوگ روزانہ 400 گرام کافی پیتے ہیں جو قریبا چار کپ بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کا استعمال انسانی جسم کے وزن کے مطابق ہونا چاہیے۔ کمزور جسم کے مالک افراد کو کافی کم استعمال کرنا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی