چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھوک ہڑتالی اسیران کے قافلے میں مزید 200 اسیران کی شمولیت

پیر 22-مئی-2017

اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں قید 200 فلسطینی اسیران نے 17 اپریل سے اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کی بھوک ہڑتال کو فالو کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی برائے اطلاعات نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی نفحہ، ریمون اور ایچل جیلوں میں قید 200 فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں شمولیت اختیار  کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے 1500 فلسطینی اسیران نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ آج اس بھوک ہڑتال کو 36 دن گذر چکے ہیں۔ بھوک ہڑتال کرنےوالے اسیران میں سے بیشتر کی حالت کافی حد تک تشویشناک ہے تاہم وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی