چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا اور سعودی عرب میں 4 کھرب 60 ارب ڈالر کے معاہدے

پیر 22-مئی-2017

سعودی عرب اور امریکا سربراہ کانفرنس کے دوران گذشتہ روز دارالحکومت ریاض میں قصر یمامہ میں 4 کھرب 60 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارتی اور دفاعی معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ ان معاہدوں سے ہزاروں نئی ملازمتیں تخلیق کرنے کا موقع ملے گا۔ گزشتہ روز امریکا اور سعودی عرب کے درمیان طے پائے اسٹریٹیجک پارٹبر شپ معاہدے کے اثرات آئندہ سالوں کے دوران ظاہر ہونا شرو ہوجائیں گے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں کی منظوری کے وقت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے عہدیداروں اورکمپنیوں کے سربراہان نے دفاعی، تجارتی، توانائی اور پیٹروکیمیکل سمیت دسیوں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

سعودی تیل کمپنی ارامکو اور امریکی کمپنیوں کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت امریکا سعودی عرب میں پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا جب کہ ارامکو امریکا میں ایتھیلین کارخانہ قائم کرے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں طے پائے معاہدوں میں بریڈیکس سسٹم کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری شامل ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 1 کھرب 10 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی طے پایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی