چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھارت اور اسرائیل میں 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا دفاعی معاہدہ

پیر 22-مئی-2017

اسرائیلی حکومت اور بھارت ایک نیا دفاعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بھارت اسرائیل سے ساٹھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اسلحہ اور جدید جنگی سازو سامان خرید کرے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فضائی صنعت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب اور نئی دہلی کےدرمیان ساٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا نیا دفاعی معاہدہ طے پایا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’ویللا‘ کے مطابق دفاعی ڈیل کے تحت اسرائیل بھارت کو ’ایل  آر ایس اے ایم‘ طرز کے چار جنگی بحری جہاز فروخت کرے گا۔

اسی معاہدے کے تحت گذشتہ ماہ اسرائیل بھارت کو ’باراک 8‘ دفاعی نظا فروخت کرچکا ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان یہ دفاعی سمجھوتہ دونوں ملکوں کی باہمی دفاعی ڈیلوں میں سب سے بڑا معاہدہ ہے جس میں ایک ارب ڈالر کی رقم خرچ کی جائےگی۔

اسرائیلی ڈیفنس نیٹ ورک نے بھارتی محکمہ دفاع کی شراکت سے ’ایل آر ایس اے ایم‘ سسٹم کو اپ گریڈ کیا۔ اس سسٹم میں ڈیجیٹل راڈار’مفسٹار‘ بھی نصب ہے۔ اس کے علاوہ جدید ترین مواصلاتی نظام، میزائلوں راکٹوں کی نشاندہی کے ساتھ ان کی سمت کا تعین کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی