چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹماٹر معدے کے کینسر کےعلاج کے لیے مفید!

ہفتہ 20-مئی-2017

اٹلی میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں ٹماٹر کے دیگر فواید کے ساتھ ساتھ بتایا گیاہے کہ ٹماٹر کا استعمال معدے کے کینسر کے نشو نما کی رفتار کم کرنے میں معاون ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق طبی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ سالم ٹماٹر کھانے سے معدے کے سرطان کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ معدے کے السر کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کینسر کی راہ میں بھی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

اٹلی کے میر جالیانو ورم ریسرچ سینٹر کے محققین نے امریکا کی ٹمپل یونیورسٹی کے ماہرین کے تعاون سے ٹماٹروں کے معدے کے کینسر کی روک تھام کے تحقیقاتی مطالعے پر کام کیا۔ یہ تحقیق سائنس جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو اقسام کے ٹماٹروں’ سان مارزانوں‘ اور ’ کوربارینو‘ کے نمونوں کا معدے کے کینسر کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ لیا۔ اس جائزے سےیہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے پکانے میں ٹماٹروں کے استعمال کے بجائے انہیں کچا کھانے سے معدے کے کینسر کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔ ٹماٹر سرطانی خلیات کو کمزور کرتے ہوئے انہیں ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی