چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی وزیرہ نےمسجد اقصیٰ کی تصویر والا لباس پہن لیا

جمعہ 19-مئی-2017

اسرائیلی حکومت اور یہودی اشرار کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کے دیگر مظاہر کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ایک اسرائیلی وزیرہ نے ایسا گاؤن پہننے کا مظاہرہ کیا جس پر مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس شہر کی تصویر پرنٹ کی گئی تھی۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریو‘ نے بتایا ہے کہ خاتون وزیر ثقافت و سپورٹس ایک ثقافتی تقریب میں مسجد اقصیٰ اور پرانے بیت المقدس کی تصویر والا گاؤن پہن کر شرکت کی۔ یہ تقریب بین الاقوامی نوعیت کی تھی جس میں ’ارواح اسماعیل‘ نامی ایک فلم کی بھی نمائش کی گئی۔

اسرائیلی وزیرہ سے جب پوچھا گیا کہ اس نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی تصویر والا لباس کیوں پہن رکھا ہے تو اس کا کہنا تھا کہ وہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس لیے القدس پرقبضے کی سلور جوبلی کی مناسبت سے اس نے ایسا لباس تیار کرایا ہے۔

ادھر بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر شدت پسند یہودی اور صہیونی تنظیموں نے یہودی آباد کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ یوم القدس کے موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں جبل مکبر[مسجد اقصیٰ] میں آئیں اور اجتماعی مذہبی رسومات ادا کریں۔

خیال رہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی تازہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ملاقات کے لیے کل اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی