لبنانی پولیس نے بیروت کے قریب الشبریحا نامی فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ایک فلسطینی شہری کو زبردستی مکان خالی کرانے کے لیے حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق لبنانی پولیس نے کل بدھ کو الشبریحا کیمپ سے ممدوح فاعور نامی ایک فلسطینی پناہ گزین کو گرفتار کیا۔
مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی حکومت سڑک کشادہ کرنے کی آڑ میں کیمپ کے فلسطینی مکینوں کو مکانات خالی کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے جب کہ پناہ گزینوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت مکانات خالی کرانے کے عوض انہیں معاوضہ ادا کرے۔
کیمپ کے مکینوں کو دھمکیوں کا سامنا ہے۔ خیال رہےکہ شبریحا کیمپ سنہ 1952ء میں قائم کیا گیا تھا جس میں 5000 فلسطینی پناہ گزین آباد ہیں۔