جمعه 15/نوامبر/2024

بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کا آزادی کی جدو جہد جاری رکھنے کا عزم

بدھ 17-مئی-2017

بیرون ملک مقیم فلسطینی انجمنوں نے فلسطین پر صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کے 69 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے تحریک آزادی کی جہدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیموں نے کہا ہے کہ فلسطین قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم 1948ء میں ’یوم نکبہ‘ سے جاری ہیں۔ کئی عشرے گذر جانے کا یہ مطلب نہیں کہ صہیونی جرائم کو فراموش کردیا جائے گا۔ صہیونی ریاست کو اپنے تمام فوجی اور سول جرائم کا حساب دینا ہوگا۔

بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ ’پیپلز کانگریس‘ کے سیکرٹری جنرل ھشام ابو محفوظ نے بیروت میں ’یوم نکبہ‘ کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف قابض صہیونی ریاست کے جرائم نکبہ سے جاری ہیں۔ انہوں نے اندرون اور بیرون ملک مقیم فلسطینیوں پر زور دی کا وہ آزادی کے لیے اپنی قوت کو مجتمع کریں تمام عالمی اور علاقائی فورمز پر مسئلہ فلسطین کو پوری قوت کے ساتھ پیش کریں۔

ابو محفوظ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے قیام کے لیے فلسطینیوں کو ان کے تمام حقوق فراہم کرنا بنیادی شرط ہے۔ جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت اور حق واپسی نہیں مل جاتا اس وقت تک خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ عالمی برادری کو صہیونی ریاست پر سنہ 1948ء اور اس کے بعد نکالے گئے فلسطینیوں کی دوبارہ آباد کاری کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم 1948ء سے بنیادی حقوق سے مسلسل محروم چلی آرہی ہے۔ بیرون ملک مقیم فلسطینی آزدی کی منزل کے حصول تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ بیرون ملک فلسطین پیپلز کانگریس ایک نمائندہ تنظیم ہے جو رواں سال 25 اور 26 فروری کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہونے والی فلسطین جنرل کانفرنس کے موقع پرقائم کی گئی تھی۔ اس کانفرنس میں 6 ہزار نمائندہ شخصیات نے شرکت کی تھی جن میں سے 3500 ترکی سے باہر سے شریک ہوئی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی