چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا پرامن فلسطینی ریلی پرحملہ، فلسطینی کونسلر گرفتار

بدھ 17-مئی-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ایک ریلی کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ ادھر نابلس میں اسرائیلی فوج نے ایک مقامی دیہی کونسل کے چیئرمین سامی دغلس کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس کے شمالی قصبے برقہ پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران برقہ قصبے کی مقامی فلسطینی کونسل کے چیئرمین کو حراست میں لے لیا۔

سامی دغلس کے اہل خانہ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے الطنیب چوک میں اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ اسرائیلی درندہ صفت فوجیوں نے پہلے دغلس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فوجی جیپ میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

صہیونی فوجیوں نے الطنیب چیک پوسٹ کئی گھنٹے بند رکھی اور فلسطینیوں کی تلاشی کی آڑ میں شناخت پریڈ کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی