لبنانی پولیس نے بدھ کے روز الشبریجا مہاجر کیمپ سے ممدوح فاعور نامی فلسطینی پناہ گزین کو حراست میں لے لیا۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس علاقے میں سڑک کی تعمیر کی خاطر فلسطینی پناہ گزینوں سے گھر خالی کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، تاہم فلسطینیوں کا مطالبہ ہے کہ وہ معاوضہ میں اضافے تک اپنے گھر خالی نہیں کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے اہالیاں علاقہ کو العباسیہ پولیس اسٹیشن بلوا کر مکانات خالی کرنے کے لئے دباؤ ڈالا اور انکار پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے الشیریحا کیمپ 1952 میں قائم کیا گیا تھا۔ کیمپ میں تقریباً پانچ ہزار نفوس مقیم ہیں جو سخت مالی تنگدستی میں زندگی گزار رہے ہیں۔