فلسطین پراسرائیلی قبضے کی 69 ویں برسی موقع پر فلسطین جگہ جگہ احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ بعد ازاں یہ جلوس فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔
نامہ نگاروں کے مطابق جنین میں جگہ جگہ فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں۔ بعد ازاں تمام شہری ایک بڑے جلوس کی شکل میں جمع ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بھوک ہڑتالی قایدین اور کارکنان کی تصاویر اٹھا رکھی تھی۔
مظاہرین نے صہیونی ریاست کے زوال تک احتجاج جاری رکھنے اور اسرائیلی جیلوں میں قید اسیران کی بھوک ہڑتال کے خاتمے تک مظاہرے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔