اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جنوبی قصبے دورا کی وادی الشاجنہ کالونی کے داخلی راستے پر ایک نیا کنٹرول ٹاور قائم کیا ہے جس کا مقصد فلسطینی شہریوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ایک مقامی فلسطینی شہری ابو شیخہ ابو عرقوب کی اراضی پر بھاری مشینری کے ذریعے کھدائی کی تھی جس کے بعد وہاں پر ایک نیا کنٹرول ٹاور قائم کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس کنٹرول ٹاور کے قیام کا مقصد مقامی یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنا اور فلسطینی شہریوں کی آمد ورفت میں مشکلات پیدا کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کنٹرول ٹاور ایک دونم اراضی پرتعمیر کیا گیا ہے۔ صیہونی فوج نے کچھ عرصہ پیشتر ابو عرقوب کی زمین پرقبضہ کرنے کے بعد اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کا اعلان کیا تھا۔