فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک یہودی شرپسند نے 35 سالہ فلسطینی شہری غسان المحتسب کو اپنی گاڑی کی ٹکر سے کچل کر شدید زخمی کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک یہودی آباد کار نے یہودی کالونیوں کو ملانے والی شاہراہ 60 پر مشرقی الخلیل مین البقعہ چوک میں ایک یہودی آباد کار کو اپنی گاڑی کی ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ محتسب کو گاڑی تلے روننے کے بعد یہودی آباد کار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ زخمی فلسطینی شہری کو علاج کے لیے الخلیل شہر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔