جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی:زاھرات فلسطین کی غزہ فلسطینی اسیران سے یکجہتی

اتوار 14-مئی-2017

ترکی کے جنوب مغربی شہر الریحانیہ میں ایک فلسطینی طالب علم نے اپنے گھر پرترکی میں زیرتعلیم  فلسطینی طلباء طالبات کی بڑیی تعداد جمع کرکے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران، غزہ کی پٹی کے محصورین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا منفرد مظاہرہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الریحانیہ شہر میں فلسطینی طالب علم نے اپنی رہائش گاہ کو مطالعاتی مرکز میں تبدیل کیا اور بڑی تعداد میں فلسطینی طالبات اور طلباء کو وہاں جمع کرنے میں کامیاب رہا۔

’زاھرات فلسطین‘ کے عنوان سے اس منفرد یکجہتی تقریب میں شریک طلباء اور طلبات نے النکبہ کی یاد، فلسطینیوں کے حق واپسی کے اعادہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی قومی شناخت برقرار رکھنے کے اعلان کیا۔ اس موقع پر فلسطینی طلباء نے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران بالخصوص بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کے محصورین کا محاصرہ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر شریک فلسطینی طالبات[زاھرات فلسطین] نے نمک کے ساتھ پانی پی کر اسرائیلی زندانوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ ظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی