جمعه 15/نوامبر/2024

اردنی شہری کے حملے میں اسرائیلی فوجی پولیس اہلکار شدید زخمی

اتوار 14-مئی-2017

گذشتہ روز پرانے بیت المقدس میں ایک اردنی شہری نے فدائی حملے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ایک صہیونی پولیس اہلکار کو شدید زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی  پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ ایک اردنی شہری نے باب السلسلہ کے مقام پر سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔ موقع موجود دوسرے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور شہید ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اردنی حملہ آور سیاحتی ویزے پر بیت المقدس آیا تھا جہاں اس نے ایک پولیس اہلکار کو چاقو گھومپ کر اسے شدید زخمی کردیا۔

لوبا السمری کا کہنا ہے کہ اردنی حملہ آور کی عمر 57 سالہ بتائی جاتی ہے۔

ادھر مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اردنی مزاحمت کار کی شناکت محمد عبد اللہ سلیم الکساجی کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 57 سال ہے۔ وہ الشیخ حسین پل عبور کرکے سیاحتی ویزے پر بیت المقدس پہنچا تھا۔

قبل ازیں عینی شاہدین اور ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ ایک فلسطینی شہری نے بیت المقدس میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو کےوار کرکے  شدید زخمی کردیا ہے جب کہ جوابی حملے میں فلسطینی بھی جام شہادت نوش کرچکا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی پولیس اہلکاروں نے حملہ آور پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مختصر لنک:

کاپی