چهارشنبه 30/آوریل/2025

مچھرکے کاٹنے کا فوری اور موثر طریقہ علاج!

ہفتہ 13-مئی-2017

موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کروڑوں لوگ مچھروں کے عتاب کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ مچھروں سے گلو خلاصی کے لیے مارکیٹ میں انواع واقسام کے طریقے اور اسپرے موجود ہیں۔ مگر اس رپورٹ میں قارئین کو ایک سادہ اور آسان حل بتایا جا رہا ہے۔

صحت پرمعلومات شایع کرنے والی ویب سائیٹ ’Lifehacker‘ کی رپورٹ کے مطابق مچھر کے کاٹنے کا فوری اور موثر طریقہ علاج بھی موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک چمچ کچھ دیر گرم پانی میں رکھیں۔ اس کے بعد چمچ کی پشت مچھر کے کاٹنے سے متاثر ہونے والی جگہ پر رکھیں اور اسے دو منٹ تک دبائیں۔

اس مختصر وقت میں مچھر کے ڈنگ سے ہونے والی تکلیف ختم ہوجائے گی اور ڈنگ کے نتیجے میں کسی قسم کی بیماری پھیلنے کا اندیشہ بھی نہیں رہے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھر جب کسی شخص کو کاٹتا ہے تو ڈنگ کی جگہ پر خون میں ایک پروٹینی مادہ داخل ہوتا ہے جس کھجلی کا باعث بنتا ہے۔ گرم چمچ اس پر رکھنے سے کھجلی فوری ختم ہوسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی