جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اسرائیل بات چیت پر تیار

ہفتہ 13-مئی-2017

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے 27 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ بات چیت پرآمادہ کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے کہا کہ صیہونی انتظامیہ نے فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے اسیران تجاویز تیار کی ہیں۔ اس ضمن میں اسیران کی ’عزت اور آزادی‘ کے عنوان سے جاری ہڑتال ختم کرانے کے لیے اسیران کی قیادت سے بات چیت کی تجویز بھی شامل ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ سے بات کرتے ہوئے عیسیٰ قراقع نے کہا کہ صہیونی جیل انتظامیہ تمام بھوک ہڑتالی قیادت کو ایک جگہ جمع کرکے ان کے ساتھ بات چیت کی تیاری شروع کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی لیڈر مروان البرغوثی سمیت دیگر اسیر رہ نماؤں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم اسیران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات سے دست بردار نہیں ہوں گے۔ اسرائیلی انتظامیہ کو ان کے تمام مطالبات تسلیم کرنا پڑیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 1800 فلسطینی شہری 17اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ ہونے کو ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں اسیران بھوک سے نڈھال ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی