دوشنبه 24/مارس/2025

اسرائیل براہ راست جنگ سے خوف زدہ ہے:حسن نصراللہ

جمعہ 12-مئی-2017

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ہماری اقوام کے لیے النکبہ کا دور ختم ہوچکا ہے اور اب ہم فتح و نصرت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حزب اللہ کے کمانڈر مصطفیٰ بدرالدین کی شہادت کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے لیے گذشتہ برسوں کے دوران کئی برائے نام دیواریں تعمیر کیں، جغرافیائی نقشہ بدلنے کی کوشش کی گئی، جگہ جگہ رصد گاہیں قائم کیں، مگر چند ہفتے قبل ایک لبنانی شہری اسرائیل کے تمام حفاظتی انتظامات کو توڑتے ہوئےپیدل چل کر کریات شمونہ اڈے تک پہنچ گیا۔

حسن نصراللہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے جس قدر دفاعی انتظامات کیے گئے ہیں وہ سب کھوکھلے ہیں۔ انہوں نے لبنان کی سرحد پردیوار تعمیر کرنے کا اعلان کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیل کو بچانے کے لیے چاروں اطراف میں دیواریں کھڑی کرنا ہوں گی، مگر اسرائیل کا یہ حربہ بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ اسرائیل شکست خوردہ ہے اور اس کا ’عظیم تر اسرائیل‘ کا گھمنڈ ٹوٹ چکا ہے۔ صہیونی ریاست جنگ سے خوف زدہ ہے کیونکہ اب جنگ مقبوضہ فلسطین کے اندر لڑی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی