فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی خاتون رکن پارلیمنٹ سمیرہ حلایقہ کی رہائی کے بعد اب بھی 12 فلسطینی ارکان پارلیمان بدستور پابند سلاسل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 53 سالہ سمیرہ حلایقہ کو دو ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔
کلب برائے اسیران کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ سمیرہ حلایقہ کو دامون جیل سے رہا کیا گیا۔ ان پر اسرائیلی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے منظم کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا رہا ہے۔ عدالت نہیں انہیں 20 ہزار شیکل ضمانت کے عوض رہا کیا ہے۔
ریاض الاشقر کاکہنا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں اب بھی 12 فلسطینی ارکان پارلیمان پابند سلاسل ہیں۔
ان میں سات ارکان پارلیمان کو انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ حال ہی میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ محمد ابو طیر کو 17 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔