جمعه 15/نوامبر/2024

مساجد میں اذانیں، تکبیرات، گرجا گھروں میں گھنٹیاں بجائی گئیں

جمعرات 11-مئی-2017

اسرائیلی زندانوں بھوک ہڑتال کرنے والے  فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی فلسطین بھر میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز فلسطین کے مختلف شہروں میں گرجا گھروں میں اسیران سے یکجہتی کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جب کہ مساجد میں اذانوں اور تکبیرات کا اہتمام کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسرائیل کی طرف سے قائم کردہ فالو اپ کمیٹی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 12 بجے دن کو فلسطین کے تمام اضلاع میں گرجا گھروں میں خصوصی گھنٹیاں بجائی گئیں۔

آج جمعرات کو بھی فلسطین کے مختلف گرجا گھروں میں اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں۔ چرچوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ اقدام اسلامی۔ مسیحی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حنا عیسیٰ اور وزیر برائےمذہبی امور یوسف ادعیس کی اپیل پرکیا گیا۔

آج فلسطین کے مختلف شہروں کی مساجد میں اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اذانوں اور خصوصی تکبیرات کا اہتمام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 17 اپریل 2017 ء کو 1600 فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ آج ان کی بھوک ہڑتال کو 25 دن مکمل ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی