جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا جزیرہ النقب میں مسماری آپریشن، 10 املاک مسمار

جمعرات 11-مئی-2017

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں تازہ مسماری آپریشن کے دوران فلسطینی شہریوں کی 10 املاک مسمار کردیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک مقامی سماجی کارکن خالد ابو خرما نے بتایا کہ صہیونی فوج نے بدھ کے روز جنوبی فلسطین کے علاقے جزیرہ نما النقب میں فلسطینی شہریوں کی 10 املاک کو غیرقانونی اور بغیر اجازت کے تعمیر کرنے کےدعوے کے تحت بھاری مشینری سے مسمار کرڈالا۔

ابو خرما نے بتایا کہ قابض صہیونی فورسز نے یہ مسماری کارروائی ’سعوہ‘ کالونی میں کی گئی۔ مسمار کی گئی املاک القصاصی اور الخواطرہ خاندانوں کی ملکیت بتائی جاتی ہیں۔

’قدس پریس‘کی رپورٹ کے مطابق مسمار کی گئی بعض املاک 40 سال پرانی ہیں۔ ان میں ایک گھوڑوں کا اسطبل اور مویشیوں کا باڑہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ جزیرہ نما النقب کے50 فلسطینی دیہات کو اسرائیل نے غیرقانونی قرار دے رکھا ہے۔ ان قصبوں میں آئے روز صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی