شنبه 16/نوامبر/2024

بیرزیت یونیورسٹی میں طلباء یونین کے انتخابات، اسلامی بلاک فاتح

جمعرات 11-مئی-2017

فلسطین کے علاقے مقبوضہ غرب اردن میں رام اللہ میں قائم بیرزیت یونی ورسٹی میں گذشتہ روز ہونے والے طلباء یونین کے انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے حمایت یافتہ طلباء گروپ’اسلامک بلاک‘ نے میدان مار لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیرزیت یونیورسٹی میں ہونے والے طلباء یونین کے انتخابات میں حماس کے حمایت یافتہ ’اسلامک بلاک‘ اور تحریک فتح کے’ یاسرعرفات شہید بلاک‘ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

بیرزیت یونیورسٹی میں طلباء امور کے انچارج محمد الاحمد نے طلباء یونین کے انتخابات کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق اسلامک بلاک نے 25 اور یاسرعرفات شہید بلاک نے 22 نشستیں حاصل کیں۔ طلباء پول گروپ کے حصے میں 4 سیٹیں آئیں، دیگر گروپوں کو حاصل ہونے والی سیٹوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران محمد احمد نے بتایا کہ یونیورسٹی کے تمام کیمپیس میں طلباء یونین کے انتخابات کا عمل تین گھنٹے تک جاری رہا۔ گذشتہ برس  اسلامک بلاک نے  3481 کیے جب کہ رواں سال 400 اضافی ووٹوں کے ساتھ 3778 ووٹ لیے۔ فتحاوی گروپ نے 3340 ووٹ حاصل کیے۔

بیرزیت یونیورسٹی میں گذشتہ روز ہونے والے طلباء یونین کے انتخابات میں 10 ہزار 859 طلباء طالبات میں سے 7902 طلباء نے اپنا جمہوری حق رائے دہی استعمال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی