چهارشنبه 30/آوریل/2025

طلباء یونین الیکشن میں کامیابی پر اسلامک بلاک کو مبارک باد

جمعرات 11-مئی-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز غرب اردن کے شہر رام اللہ میں قائم بیرزیت یونیورسٹی میں ہونے والے طلباء یونین کے انتخابات میں جماعت کی طلباء تنظیم اسلامک بلاک کی شاندار کامیابی پر تنظیم کی قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران کا کہنا ہے کہ بیرزیت یونیورسٹی میں طلباء یونین کے انتخابی نتائج مزاحمتی پروگرام پر بیعت کے مترادف ہے۔

ان انتخابی نتائج کو فلسطینی تحریک مزاحمت، صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی حمایت اور تحریک انتفاضہ القدس کی حمایت میں دیکھا جانا چاہیے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ دو سال سے بیرزیت یونیورسٹی میں اسلامک بلاک نے شاندار کامیابی کا ریکارڈ قائم رکھا ہے۔ حماس کی طرف سے اس کامیابی پر تنظیم کے تمام ذمہ داران اور طلباء کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔ اسلامک بلاک کی کامیابی فلسطینی مزاحمتی پروگرام کی کامیابی ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز بیرزیت یونیورسٹی میں طلباء امور کے انچارج محمد الاحمد نے طلباء یونین کے انتخابات کا اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق اسلامک بلاک نے 25 اور یاسرعرفات شہید بلاک نے 22 نشستیں حاصل کیں۔ طلباء پول گروپ کے حصے میں 4 سیٹیں آئیں، دیگر گروپوں کو حاصل ہونے والی سیٹوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران محمد احمد نے بتایا کہ یونیورسٹی کے تمام کیمپیس میں طلباء یونین کے انتخابات کا عمل تین گھنٹے تک جاری رہا۔ گذشتہ برس  اسلامک بلاک نے  3481 کیے جب کہ رواں سال 400 اضافی ووٹوں کے ساتھ 3778 ووٹ لیے۔ فتحاوی گروپ نے 3340 ووٹ حاصل کیے۔

بیرزیت یونیورسٹی میں گذشتہ روز ہونے والے طلباء یونین کے انتخابات میں 10 ہزار 859 طلباء طالبات میں سے 7902 طلباء نے اپنا جمہوری حق رائے دہی استعمال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی