اسرائیلی حکام نے جیل میں قید فلسطینی خاتون رُکن اسمبلی سمیر الحلایقہ کو دو ماہ قید میں رکھنے کےبعد ضمانت پررہا کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی ملٹری اپیل کورٹ نے گذشتہ روز ملٹری پراسیکیوٹر کا اعتراض مسترد کردیا اور ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔
فلسطینی خاتون رکن اسمبلی کے شہور محمد حلایقہ نے بتایا کہ انہوں نے 20 ہزار شیکل کے بدلے میں سمیرہ حلایقہ کو رہا کیا گیا ہے۔
محمد حلایقہ کا کہنا تھا کہ ضمانت کی ادائیگی کے بعد سمیرہ کو انتظامی حراست میں منتقل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں رہا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی پارلیمنٹ کی خاتون رکن سمیرہ الحلایقہ کو حال اسرائیلی فوج نے دو ماہ قبل حراست میں لے لیا تھا۔ ان پر اسرائیل مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔