مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی فوج کی بھاری حفاظت تلے 72 یہودی آبادکاروں نے دھاوا بول دیا اور مسجد کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی قدس پریس کے مطابق اسرائیلی آبادکار المغاربہ دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہوئے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے مسجد کے صحن کا پورا دورہ کیا اور پھر مسجد کے احاطے میں ہی تلمودی رسومات ادا کیں۔