فلسطینی وزارت داخلہ کی کراسنگ اور بارڈر اتھارٹی کے مطابق مصری حکام کی جانب سے یکطرفہ سفر کے لئے کھولی جانے والی رفح کراسنگ سے 832 افراد غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔
اتوار کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بارڈر اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مصری حکام نے ایک میت کو لانے والی ایمبولینس کے ساتھ ساتھ سیمنٹ، لکڑی، پینٹ سمیت تعمیراتی سامان کی کھیپ غزہ بھیجنے کی اجازت دے دی تھی۔
رفح کراسنگ کو مصر نے ہفتے کے روز یکطرفہ آمد کے لئے کھول دیا تھا اور یہ کراسنگ پیر کی شام تک کھلی رہے گی تاکہ اس کی مدد سے لوگ غزہ میں داخل ہوسکیں۔
غزہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 20 ہزار سے فلسطینی شہریوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر غزہ سے باہر سفر کی اشد ضرورت ہے۔