غزہ میں فلسطینی مچھیروں کی تنظیم کے سربراہ نزار عیاش کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مچھیروں کے لئے مچھلیوں کا شکار کا علاقہ 6 سے بڑھا کر 9 ناٹیکل میل کرنے کے باوجود شکار شدہ مچھلیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہورہا ہے۔
مچھیروں کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں نزار عیاش کا کہنا تھا کہ علاقے میں ریت کی زیادتی کی وجہ سے مچھلیوں کی تعداد کم ہے اس لئے فلسطینی مچھیروں کے شکار کا علاقہ کم از کم 12 ناٹیکل میل تک ہونا چاہئیے ہے۔
عیاش کا مزید کہنا تھا کہ ان نئے علاقوں میں وادی غزہ سے جنوبی غزہ تک کا علاقہ شامل ہے جبکہ شمالی ساحل اس علاقے میں شامل نہیں ہیں۔