چهارشنبه 30/آوریل/2025

تمام فلسطینی تنظیمیں اسیران سے اظہار یکجہتی کریں: شاکر عمارہ

اتوار 7-مئی-2017

حماس کے اریحا میں رہنما شاکر عمارہ نے تمام فلسطینی تنظیموں اور گروپس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینی اسیران کی حمایت کریں اور بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی تقریبات بھرپور طریقے سے منعقد کریں۔

شاکر عمارہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بھوک ہڑتالی اسیران کا حوصلہ صرف اسی بات سے بڑھ گیا ہے کہ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے اس بھوک ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

حماس رہنما نے فلسطینی عوام سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے پروگرامات میں بھرپور شرکت کا مطالبہ کیا تاکہ اسرائیلی حکام پر دبائو ڈال کر ان سے اسیران کے تمام مطالبات منوا لئے جائیں۔

مختصر لنک:

کاپی